میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صحافی اجے لالوانی کے 4 قاتل گرفتار،ملزمان کااعتراف جرم

صحافی اجے لالوانی کے 4 قاتل گرفتار،ملزمان کااعتراف جرم

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز) صالح پٹ کے صحافی اجے لالوانی کا قتل، سکھر پولیس نے 3 ملزمان گرفتار کرلیے، ایک ملزم پہلے ہی گرفتار ہو چکا، ملزمان کا قتل کا اعتراف، پولیس کا دعویٰ، قتل اصل ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کیا جائے، والد دلیپ، تفصیلات کے سکھر پولیس نے سکھر کے علاقے صالح پٹ میں 19 مارچ کو قتل کئے گئے صحافی اجے لالوانی کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، سکھر پولیس کے مطابق پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث چار ملزمان کوگرفتار اور استعمال میں لایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا ہے، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم رضا شاہ اور جمیل شاہ نے ملزمان کو پیسے دیکر اجے لالوانی کو قتل کرایا جبکہ دو ملزمان اکبر منگریو، جانب میرانی نے اجے لالوانی کو قتل کیا جنہیں گرفتار کرکے قتل میں استعمال پستول بھی برآمد کر لیا گیا، پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے مدد حاصل کی گئی اور ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ ملزم اکبر منگریو کو تین روز پہلے لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا، دوسری جانب قتل کئے گئے صحافی اجے لالوانی کے والد دلیپ کا کہنا ہے کہ قتل کے اصل ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرکے حقائق سامنے لائے جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں