میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گول نہ ملنے پر رونالڈو نے میدان چھوڑ دیا، احتجاج پر جرمانہ

گول نہ ملنے پر رونالڈو نے میدان چھوڑ دیا، احتجاج پر جرمانہ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں پرتگال اور سربیا کا میچ دو دو گول سے برابر ہو گیا، میچ کے آخری لمحات میں رونالڈو نے گول کیا تاہم ریفری نے گول نہیں دیا۔ پرتگال (اور لیورپول) کے ڈیوگو جوٹا نے دو ہیڈر سکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی تھی،دوسرے ہاف میں سربیا میچ میں واپس آیا اور اس کی طرف سے ایلکسینڈر میٹرووک اور فلپ کوسٹک نے ایک ایک گول کیا۔رونالڈو نے میچ کے آخری لمحات میں گول کیا مگر ریفری نے فیصلہ کیا کہ اسے روک لیا گیا تھا، ٹیم پرتگال اس بات پر کافی ناراض ہوئی۔میچ کیلئے گول لائن ٹیکنالوجی دستیاب نہیں تھی۔ متنازع فیصلے پر پرتگالی کپتان احتجاج کرتے ہوئے میدان چھوڑ کر چلے گئے۔ رونالڈو کو احتجاج کرنے پر جرمانہ بھی کیا گیا۔پرتگال کے کوچ نے کہا کہ ریفری نے میچ کے بعد مجھ سے معذرت کی اور اب ہم آگے بڑھ چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں