میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا سے نمٹنے کیلئے مزید ایک چینی جہاز سامان لیکر پاکستان پہنچ گیا

کورونا سے نمٹنے کیلئے مزید ایک چینی جہاز سامان لیکر پاکستان پہنچ گیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۹ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

کرونا سے نمٹنے کیلئے چین کا جہاز امدادی سامان لے کر اسلام آباد پہنچ گیا، 15وینٹی لیٹر، این 95ماسک، میڈیکل کی دوسری اشیا شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق چین سے امدادی سامان کا جہازاسلام آباد پہنچ گیا۔چینی سفیر نے سامان چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کے حوالے کیا،ووہان سے آنیوالی خصوصی پروازمیں تقریبا 6 ٹن سامان بھیجا گیا جس میں 15 وینٹی لیٹرز، این 95 ماسک اور دوسری طبی اشیا شامل ہیں۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا نے کہا کہ مشکل گھڑی میں ساتھ دینے پر چین کے شکر گزار ہیں، چین کا مشکل گھڑی میں پاکستان کیساتھ بھرپور تعاون، دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ۔چینی سفیرنے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔ چین سے اب تک امدادی سامان کے چار جہاز پاکستان پہنچ چکے ہیں، ووہان سے آنیوالا یہ پانچواں امدادی جہاز ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں