کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی تازہ لہر، نئے گروہ ملوث نکلے
شیئر کریں
پولیس حکام نے انکشاف کیا ہے کہ یوسف پلازہ پر گزشتہ روز پھل فروش شہزاد قریشی کو جس ہتھیار سے ٹارگٹ کیا گیا تھا، اسی ہتھیار سے بائیس فروری کو یوپی موڑ پر ہائی روف کو نشانابنایا گیا تھا۔پولیس کے مطابق مذکورہ واقعے کے نتیجے میں نصیب اللہ اور نورعلی جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا تھا، دونوں واقعات میں ملنے والے خول میچ کرگئے ہیں۔یاد رہے گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے نرسری میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، واقعے میں مفتی تقی عثمانی کی 2 گاڑیوں کو نشانا بنایا گیا، فائرنگ میں ایک گاڑی میں موجود سیکورٹی گارڈ جاں بحق اور ڈرائیور زخمی ہوگیا، جبکہ مولانا تقی عثمانی دوسری گاڑی میں ہونے کے باعث محفوظ رہے تھے ۔انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا کے خیریت سے ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس جوان نے اپنی جان پر کھیل کر مولانا صاحب کی جان بچائی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے میں ملوث کرداروں کو جلد ازجلد کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی تھی اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے مساجد اور علمائے کرام کی سیکورٹی بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔