میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اقوام متحدہ کے اداروں کو چند ممالک کا آلہ کار نہیں بننا چاہئے ، ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ کے اداروں کو چند ممالک کا آلہ کار نہیں بننا چاہئے ، ملیحہ لودھی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت اور دیگر کارروائیاں روکنے کے لیے قومی اداروں کو مزید فعال اورمضبوط بنایا گیا،دہشتگردی کے تدارک کیلئے اقوام متحدہ کے اداروں کو چند ممالک کا آلہ کار نہیں بننا چاہئے ۔امریکا میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں دہشت گردی کے روک تھام پراجلاس سے خطاب میں کہا کہ اقوام متحدہ کے دہشت گردی کی روک تھام کرنے والے اداروں کوچند ممالک کے سیاسی مفادات کے فروغ کا آلہ کار نہیں بننا چاہیے ، انسداد دہشت گردی کی عالمی حکمت عملی میں غاصبانہ تسلط اور مقبوضہ علاقوں کی حق خودارادیت کے انکار سے جنم لینے والی صورتحال پر بھی توجہ دینی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دہشت گردی کی علامات سے نہیں بلکہ وجوہات سے نبردآزما ہونے کی ضرورت ہے ، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کی ہیں، پاکستان میں قومی ایکشن پلان کے ذریعے انسداد دہشت گردی کی مربوط اورجامع پالیسی بنائی گئی جب کہ دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت اوردیگر کاروائیاں روکنے کے لیے قومی اداروں کو مزید فعال اورمضبوط بنایا گیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں