میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ساٹھ سال سے زائدعمر کے ارکان کا راج، نئی قومی اسمبلی بزرگوں کی اسمبلی بن گئی

ساٹھ سال سے زائدعمر کے ارکان کا راج، نئی قومی اسمبلی بزرگوں کی اسمبلی بن گئی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۹ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

نئی قومی اسمبلی میں نوجوانوں کی نہایت کم تعداد منتخب ہوکرایوان میں پہنچی ۔ جبکہ 60 سال سے زائدعمر کے ارکان کی بڑی تعداد اسمبلی کاحصہ بنی ہے۔۔ پیشے کے لحاظ سے زمینداروں کوسبقت حاصل ہے عام انتخابات کے نتیجے میں معرض وجود میں آنے والی نئی اسمبلی بزرگوں کی اسمبلی بن گئی ۔۔ اعداد وشمار کے مطابق نئی اسمبلی میں ساٹھ سال سے زائد افراد کی شرح 35 فیصد ہے۔۔ دوہزار اٹھارہ میں معمرافراد کی شرح انتیس فیصدتھی ۔ موجودہ اسمبلی میں پچیس سے 30 سال کیجوانوں کی تعداد صرف آدھافیصد ہے۔دوہزار اٹھارہ میں یہ شرح ایک فیصد تھی ۔ نئی اسمبلی میں اکیاون سے ساٹھ سال کیافراد کی شرح ساڑھے اٹھائیس ۔ اکتالیس سے پچاس سال کے ارکان کی شرح ستائیس اور اکتیس سیچالیس سال کے افراد کی شرح نوفیصد ہے۔ ۔ تعلیم کیاعتبار سے دوہزار چوبیس کی اسمبلی میں تعلیم یافتہ ارکان کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔۔ نئی اسمبلی میں چھیالیس فیصد ارکان گریجویٹ اوراکتالیس فیصد ماسٹرز ڈگری کے حامل ہیں دوہزار اٹھارہ کی اسمبلی میں پچپن فیصد سے زائد گریجویٹ رکن منتخب ہوئے تھے ۔ نئی اسمبلی میں ایم فل اورپی ایچ ڈی کی ارکان کی شرح صرف اعشاریہ ایک فیصد ہے۔۔ پیشے کے لحاظ سے دوہزار چوبیس کی قومی اسمبلی میں زمینداروں کی تعداد سب سے زیادہ یعنی پینتالیس فیصدہے ۔۔ تاجروں کی شرح چھتیس فیصد وکلا گیارہ فیصد ڈاکٹرز چارفیصد اوراساتذہ وسیاستدان صرف ایک فیصد منتخب ہوئے ہیں۔دوہزار اٹھارہ کی قومی اسمبلی میں تاجروں کی شرکت انتالیس اعشاریہ چھ فیصد تھی


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں