میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیرِاعظم کا انتخاب اتوار کو ہوگا، شیڈول جاری

وزیرِاعظم کا انتخاب اتوار کو ہوگا، شیڈول جاری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۹ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے وزیراعظم کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔جاری اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی وزیراعظم کا انتخاب اتوار 3مارچ کو کرے گی۔اس میں کہا گیا کہ وزیراعظم کیلئے کاغذات نامزدگی 2مارچ کو دن 2بجے تک وصول کیے جائیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 3 بجے تک ہوگی۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعظم کیلئے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے شعبہ قانون سازی سے لیے جاسکتے ہیں۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران تجویز اور تائید کنندگان کا موجود ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں