میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اڈیالہ جیل میں قیدی کے ہاتھوں قیدی کا قتل، 2زخمی

اڈیالہ جیل میں قیدی کے ہاتھوں قیدی کا قتل، 2زخمی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۹ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

اڈیالہ جیل کے ہائی سکیورٹی زون میں ایک قیدی نے دوسرے قیدی کو قتل اور 2 کو زخمی کردیا۔ جیل حکام کے مطابق واقعہ ذہنی مریضوں کے سیل نمبر8میں پیش آیا، قیدی احسن نے پانی والے مگ سے دیوار سے اینٹ کھرچ کر نکالی اور دیگر ذہنی مریض قیدیوں پر حملہ کردیا۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ قیدی کے حملے میں سوئے ہوئے قیدی زخمی ہوئے، زخمی قیدیوں میں اعجاز ربانی، شیراز اور حماد علی شامل تھے۔جیل حکام کے مطابق تمام زخمی قیدیوں کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی اعجاز دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ آئی جی جیل خانہ جات نے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے، ڈی آئی جی جیل راولپنڈی واقعے کی انکوائری کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں