حکومت نے پیٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا کر دیا
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۹ فروری ۲۰۲۴
شیئر کریں
نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا، ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت نے جاتے جاتے ایک بار پھرپیٹرول کی قیمت بڑھا دی، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں چار روپے 13 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعدفی لیٹر پیٹرول کی قیمت 279روپے 75پیسے ہوگئی ہے۔لائٹ ڈیزل کی قیمت 287 روپے 33 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے۔حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق قیمت میں اضافے کا اطلاق رات 12کے بعد سے ہوگیا۔