میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مشتاق مہر نئے آئی جی سندھ تعینات، نوٹیفکیشن جاری

مشتاق مہر نئے آئی جی سندھ تعینات، نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی حکومت نے انسپکٹر جنرل(آئی جی) پولیس سندھ کلیم امام کی جگہ مشتاق مہر کو نیا آئی جی تعینات کرنے کی منظوری دی اور نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ 22 کے پولیس افسر مشتاق مہر کو آئی جی سندھ بنا دیا گیا ہے ۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ مشتاق مہر اس وقت پاکستان ریلوے پولیس میں انسپکٹر جنرل کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور انہیں صوبائی پولیس کا سربراہ تعینات کردیا گیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔واضح رہے کہ آئی جی سندھ کلیم امام کے معاملے پر وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان تنا وتھا اور آئی جی سندھ پر اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے سندھ کابینہ نے انہیں عہدے سے ہٹانے اور ان کی خدمات وفاق کو واپس دینے کی منظوری دے دی تھی۔صوبائی حکومت کی جانب سے آئی جی سندھ پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ان کے دور میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی اور ساتھ ساتھ سندھ پولیس کے سربراہ پر حکومت کے احکامات نہ ماننے کا بھی الزام لگایا گیا تھا۔حکومت سندھ نے گزشتہ ماہ کابینہ کی منظوری کے بعد کلیم امام کی خدمات وفاق کو واپس کرتے ہوئے نئے آئی جی کے لیے نام بھی دیے تھے ۔یاد رہے کہ ڈاکٹر کلیم امام کو ستمبر 2018 میں سندھ کا آئی جی تعینات کیا گیا تھا، اس سے قبل سندھ حکومت نے آئی جی سندھ پولیس امجد جاوید سلیمی سے ان کا عہدہ واپس لینے اور ان کی جگہ دوسرا آئی جی پولیس لانے کے لیے وفاقی حکومت کو 3 نام تجویز کیے تھے ۔سندھ حکومت کی جانب سے تجویز کیے گئے ان افسران میں ڈاکٹر سید کلیم امام، غلام نبی میمن اور ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے نام شامل تھے اور وفاقی حکومت نے ڈاکٹر سید کلیم امام کو آئی جی تعینات کرنے کی منظوری دی تھی


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں