میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیر آباد میں پولیس کی کارروائی ،بھکارن کے ہاتھوں اغواء بچی بازیاب

پیر آباد میں پولیس کی کارروائی ،بھکارن کے ہاتھوں اغواء بچی بازیاب

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی کے علاقے پیر آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ ماہ کی مغوی بچی بازیاب کر لی۔پولیس کے مطابق ڈیڑھ ماہ کی بچی کو گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد میں گھر سے اس وقت اغواء کیا گیا تھا، جب نارتھ ناظم آباد کے رہائشی شہاب کی بیوی گھر میں اکیلی تھی۔اس دوران ایک بھیک مانگنے والی عورت گھر کے دروازے پر آئی اور پانی مانگا، بچی کی ماں پانی لے کر واپس آئی تو بچی اور بھیک مانگنے والی عورت غائب تھے ۔پولیس کے مطابق بچی کے والد نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر اطلاع دی، جس کے بعد سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے ۔پیر آباد میں تلاشی کے دوران شارعِ نور جہاں پولیس کو بچی لاوارث حالت میں ملی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں