میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
روہڑی حادثے میں جاں بحق 12 افراد کی شناخت

روہڑی حادثے میں جاں بحق 12 افراد کی شناخت

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

روہڑی میں ٹرین اور مسافر بس کے تصادم میں جاں بحق 12 افرادکی شناخت کرلی گئی ہے ، 9میتوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔روہڑی کے قریب ریلوے کراسنگ کے مقام پر گزشتہ شب پیش آنے والے ٹرین اور کوچ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 19 افراد میں سے 12 کی شناخت کرلی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق کراچی، خوشاب، سوات، خیرپور کے علاقوں سے ہے ، 7 میتوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل کیمطابق حادثے کے 26 زخمی اس وقت سکھر، روہڑی اور پنوعاقل اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، جبکہ ہلاک شدگان کی میتیں ان کیاآبائی علاقوں کی طرف روانہ کرنے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی معلومات کے لیے ہیلپ لائن نمبر بھی دیدیئے ہیں اور سرگودھامیں بھی ڈپٹی کمشنر آفس میں ہیلپ لائن ڈیسک قائم کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں، ٹریک پر سے کوچ کا ملبہ ہٹا دیا گیا ہے جس کے بعد اپ اور ڈاون ریلوے ٹریک پر ٹریفک بحال ہوگئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں