میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹھوس اقدامات، پاکستان میں کرونا کے قدم رک گئے ، جدید تھرمل اسکینر نصب

ٹھوس اقدامات، پاکستان میں کرونا کے قدم رک گئے ، جدید تھرمل اسکینر نصب

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

حکومت کے ٹھوس اقدامات کے باعث ملک میں کرونا وائرس کے قدم رک گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا، اب تک صرف 2 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔پاکستان میں زیر علاج دونوں مریضوں کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے ، وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا خطرے سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔ پاک ایران بارڈر چھٹے روز بھی بند رہا، براہ راست پروازوں پر پابندی عائد کی جا چکی ہے ، ایرانی سرحد پر موجود ساڑھے تین سو پاکستانیوں کی واپسی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔بارڈر پر اسکریننگ کا عمل بھی جاری ہے ، سرحدی اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کی جا چکی ہے ، معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پہلے سے کیے گئے اقدامات کی وجہ سے پاکستان کم متاثر ہوا، ایئر پورٹس پر اسکریننگ کی جا رہی ہے ، دنیا بھر میں پچاس سے زائد ممالک کرونا وائرس سے متاثر ہیں، چین میں موجود متاثرہ پاکستانیوں سے متعلق چینی حکومت چاہتی ہے کہ ان کا وہیں علاج ہو۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں