حج فارم سے ختم نبوت کاحلف نامہ نکالنے پر توجہ دلاؤنوٹس سینیٹ میں جمع
ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ فروری ۲۰۲۰
شیئر کریں
جمعیت علماء اسلام کی طرف سے حج فارم سے ختم نبوتکاحلف نامہ نکالنے پر توجہ دلاؤنوٹس سینیٹ میںجمع کردیا گیا۔توجہ دلاؤ نوٹس جمعیت علماء اسلام (ف)کے سینیٹر مولاناعطاالرحمن نے جمع کرایا۔توجہ دلاؤ نوٹس میں لکھاہے کہ معززایوان کی توجہ ایک اہم نوعیت اورضروری مسئلے کی طرف لاناچاہتاہوں امسال حج فارم 2020میں تبدیلی کی گئی ہے عقیدہ ختم نبوت کو علیحدہ کرکے حلف نامہ میں رکھاگیاہے دیگر معلومات کے لیے الگ فارم کردیاگیاہے لہذاشخصی معلومات اور حلف نامہ الگ الگ تصورکئے جارہے ہیں یہ قادینوں کے ایماپر حکومت کررہی ہے ۔معززایوان اس بات کانوٹس لے اور حکومت سے وضاحت طلب کرئے کہ اگر ایساکیاگیاہے تو کیوں اور حج فارم میںایسی تبدیلی کوفی الفورواپس لیاجائے