میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چین کورونا وائرس پر قابو پانے لگا

چین کورونا وائرس پر قابو پانے لگا

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ملک چین میں اگرچہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے ایک ہزار کے قریب کیس رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔تاہم وہیں چین میں گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران ہسپتالوں سے 3622 مریضوں کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کیا جا چکا ہے ۔اس وقت کورونا وائرس چین اور ایشیا سے نکل کر دنیا کے دوسرے اور تقریبا تمام خطوں میں 50 سے زائد ممالک میں پہنچ چکا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 84 ہزار تک پہنچ چکی ہے ۔تاہم اب مذکورہ وائرس کے چین میں کم کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، اگرچہ اب بھی سب سے زیادہ کیسز چین میں ہی رپورٹ ہو رہے ہیں لیکن اب وہاں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد ماضی کے مقابلے میں کم ہے ۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق 27 فروری کی شب تک کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے خصوصی ہسپتالوں سے مزید 3 ہزار 622 مریضوں کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 28 فروری کی صبح تک چین کے 31 صوبوں اور وفاقی علاقوں سے کورونا وائرس کے مریضوں کے کیسز کی تعداد 78 ہزار 824 تک پہنچ گئی تھی۔مذکورہ 78 ہزار مریضوں میں سے 36 ہزار 117 مریض صحت یاب ہو چکے تھے ۔اسی طرح چین میں وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 2788 تک پہنچ گئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں