تھانہ پاکستان بازار چھالیہ اسمگلروں، منشیات فروشوں کا حب بن گیا
شیئر کریں
پولیسکی ملی بھگت سے کروڑوں کی چھالیہ بلوچستان سے اسمگلنگ کے بعد رہائشی آبادیوں میں ڈمپ ہونے لگی
معطل پولیس اہلکار سیف الرحمان، عباس عرف شیرازی، رفیق اللہ خان عرف تیمور موٹا، سہیل رانا ملوث نکلے
(رپورٹ؍ ایم جے کے)ڈسٹرکٹ ویسٹ اورنگی ٹاؤن’ تھانہ پاکستان بازار چھالیہ اسمگلروں اور منشیات فروشوں کا حب بن گیا۔ تھانہ ذرائع کے مطابق پاکستان بازار پولیس کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے مالیت کا چھالیہ اور اسکی آڑ میں آئس، کرسٹال اور چرس بلوچستان سے اسمگلنگ ہونے کے بعد رہائشی آبادیوں میں ڈمپ کی جانے لگی، ضلع ویسٹ اورنگی ٹاؤن تھانوں کی سرپرستی میں یومیہ لاکھوں روپے کا اسمگلنگ شدہ چھالیہ گٹکا ماوا مافیا کو با آسانی سپلائی اور فروخت کی جاتی ہیں، جبکہ متعلقہ تھانہ پاکستان بازار نے لاکھوں روپے رشوت کے عوض 6 سے زائد چھالیہ اسمگلروں کو کُھلی چھوٹ فراہم کی ہوئی ہے، ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان بازار میں اسمگل شدہ چھالیہ اور منشیات کا اہم ڈیلر عباس عرف شیرازی اور رفیق اللہ خان عرف تیمور موٹا نے مائی گاڑی چوکی اور پاکستان بازار تھانہ کی لائن 4 لاکھ 70 ہزار روپے ہفتہ میں حاصل کی ہوئی ہے، جبکہ اطلاعات یہ بھی ہے کہ 1 لاکھ 70 ہزار منگھوپیر مائی گاڑی چوکی انچارج ہیڈ کانسٹیبل الطاف دستی اور 3 لاکھ پاکستان بازار تھانہ کے ایس ایچ او امام بخش لاشاری کے خاص بیٹر معطل پولیس کانسٹیبل سیف الرحمن کو بھتہ دیا جاتا ہے، ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ عباس عرف شیرازی اور رفیق اللہ خان عرف تیمور موٹا کا مال مائی گاڑی چوکی انچارج الطاف دستی کی ملی بھگت سے سکران کے کچے راستے سے ہوتے ہوئے صبح سورج نکلنے سے پہلے ندی پار کر کے مائی گاڑی چوکی کی حدود الطاف نگر مین روڈ سے اسمگلنگ کا مال پاکستان بازار تھانہ کے علاقے میں داخل ہوتا ہے، داخل ہونے کے بعد پاکستان بازار تھانے کے علاقوں میں چھوٹے اسمگلروں کو مضر صحت چھالیہ اور دیگر منشیات بتائے گئے ایڈریس پر پہنچائی جاتی ہیں، چھوٹے اسمگلروں میں سر فہرست اصغر عرف دادو، آفاق، دانش عرف گنجا، سہیل رانا شامل ہیں، اصغر عرف دادو کا روز مرہ کی بنیاد پر 1 ہزار کلو چھالیہ اُترتی ہے، رفیق اللہ عرف تیمور نے پاکستان بازار تھانہ کے اطراف گلی نمبر 9 میں اپنا ڈمپنگ پوائنٹ بنایا ہوا ہے جبکہ سہیل رانا کی کھیپ بھی روزانہ کی بنیاد پر 1 ہزار کلو سے زائد ہے جو اسکے گھر پر اُترتی ہے، سہیل رانا کا گھر گلشن بہار ارکانیہ قبرستان کے اطراف میں ہے، جبکہ 5 سو اور 6 سو کلو اسمگل چھالیہ منگوانے والوں میں مدثر، سمیع اللہ خان عرف راجو، فیضان، نعیم عرف کالا، نوید عرف ڈھانڈی، عباس پیٹرول والا شامل ہیں، پاکستان بازار کے ان چھوٹے اسمگلروں سے ایس ایچ او کا دست راز معطل پولیس کانسٹیبل سیف الرحمن فی اسمگلر سے 50 ہزار روپے باقاعدگی سے وصول کرتا ہے، باقاعدگی سے ہفتہ دینے کی وجہ سے مضرت صحت گٹکا ماوا میں استعمال ہونے والا مضر صحت چھالیہ کی بڑی کھپت اور سپلائی کا کاروبار دھواں دھار طریقے سے چلنے لگی ہے، چھالیہ کی مارکیٹ میں عباس عرف شیرازی، خالد عرف کیلا، رفیق اللہ خان عرف تیمور موٹا کا نام صف اول دیکھا جانے لگا، رفیق اللہ عرف تیمور پاکستان رینجرز سندھ سابقہ آپریشن کمانڈر ڈسٹرکٹ ویسٹ ڈی ایس آر دلاور کے ہاتھوں گرفتار بھی ہو چکا ہے، ضلع ویسٹ اورنگی ٹاؤن کی حدود میں مختلف علاقوں میں اسمگل چھالیہ بائک رائڈرز کے ذریعے سپلائی کی جاتی ہے، جبکہ ایس ایچ او امام بخش لاشاری کا خاص کارندہ معطل پولیس کانسٹیبل سیف الرحمن کی سرپرستی میں علاقہ پاکستان بازار کو مین گڑھ بنا دیا گیا ہے جس سے علاقہ مکین بہت پریشان ہیں۔


