میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تارکین وطن پر کریک ڈائون، ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف مظاہرے

تارکین وطن پر کریک ڈائون، ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف مظاہرے

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

ڈیلس، فورٹ ورتھ اور ویکو (نارتھ ٹیکساس)میں چار مختلف مقامات پر غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کے کریک ڈائون کے خلاف مظاہرے ہوئے ۔ یہ مظاہرے شدید سردی اور خراب موسم کے باوجود مختلف شہروں میں جاری رہے ، جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ڈیلس میں مغربی ڈیلس کے مارگریٹ ہنٹ ہل برج پر سیکڑوں افراد جمع ہوئے ۔ مظاہرین نے میکسیکو، ایل سلواڈور اور ہونڈوراس کے جھنڈے لہرائے اور پلے کارڈز اٹھائے جن پر کوئی انسان چوری شدہ زمین پر غیرقانونی نہیں اور مہاجرین امریکہ کو عظیم بناتے ہیں جیسے نعرے درج تھے ۔ ڈیلس پولیس نے مظاہرین کو روڈ پر مارچ کے دوران امن قائم رکھنے کی ہدایت دی اور کسی بھی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔مظاہرین نے سی سی پوڈے (ہاں، ہم کر سکتے ہیں) کے نعرے بلند کیے ، جو امریکا میں حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والے تارکین وطن کا مشہور نعرہ ہے ۔ فورٹ ورتھ میں ٹرینیٹی پارک کے قریب بھی ایک مظاہرہ ہوا جہاں مختلف کمیونٹیز کے لوگ امیگریشن پالیسیوں کے خلاف متحد ہو کر آواز بلند کرنے کے لیے جمع ہوئے ۔ویکو میں نارتھ ویلی ملز کے قریب بھی ایک بڑا مظاہرہ ہوا جس میں مظاہرین نے خاندانی علیحدگی بند کرو جیسے نعروں کے ساتھ احتجاج کیا۔ ان مظاہروں میں زیادہ تر شرکا نے کہا کہ وہ امیگریشن قوانین میں مثبت تبدیلی چاہتے ہیں۔ایک مظاہرہ جو ایک 16سالہ لڑکی کی جانب سے ٹک ٹاک کے ذریعے آرگنائز کیا گیا تھا، میں خاصی بڑی تعداد میں لوگ شامل ہوئے ۔ مظاہرین نے اس دوران غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف حکومتی پالیسیوں پر شدید تنقید کی اور امریکی خواب کے حصول کیلیے مہاجرین کے حقوق کا دفاع کیا۔مظاہرین کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جن میں مظاہرین کو امن و سکون کے ساتھ اپنے مطالبات پیش کرتے اور پولیس کو مظاہروں کی نگرانی کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔یہ مظاہرے ایک ایسے وقت میں منعقد کیے گئے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی امیگریشن پالیسیوں اور وفاقی ایجنسیز کو اسکول، چرچز اور اسپتالوں میں گرفتاریوں کا اختیار دینے کے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں