110 انجینئرز ٹیکنیشنز کے استعفے،پی آئی اے میں ڈیلی ویجز پر ٹیکنیشینز کی بھرتی شروع
شیئر کریں
پی آئی اے نے ایک سو دس انجینئرز اور ٹیکنیشنز کے استعفوں کے معاملے کے بعد ایئر کرافٹ ٹیکنیشنرز کو ڈیلی ویجز بنیاد پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ذرائع پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے میں اپرنٹس شپ مکمل کرنے والے سو سے زائد کو کنٹریکٹ پر بھرتی کے لیے انٹرویوشروع کردیے۔ پی آئی اے شعبہ انجینئرنگ حکام نے اپرنٹس شپ کرنے والے امیدواروں کو طلب کرلیا۔ پی آئی اے شعبہ انجینئرنگ میں سو سے زائد ٹیکنیشنز ڈیلی ویجز بنیاد پر بھرتی کرکے قلت کو پورا کرے گی ۔ایئرکرافٹ انجینئرز کو بھرتی کرنے کے لیے فی الحال فیصلہ نہیں کیا گیا ایئرکرافٹ انجینئرز کا آخری فریش بیچ دو ہزار سولہ میں بھرتی کیا گیا تھا ٹیکنیشنز کے انٹرویو کا مرحلہ شروع کردیا گیا ۔ 65ٹیکنیشنز سمیت 45 ایئرکرافٹ انجینئرز استعفے دیگر ملکی اور غیر ملکی ایرلاینز کو اچھی تنخواہوں پر جوائن کرچکے ہیں۔ ترجمان پی آئی اے نے شعبہ انجینئرنگ ٹیکنیشنز کی قلت کو پورا کرنے کے لئے ڈیلی ویجز بنیاد پر بھرتی کے فیصلہ کی تصدیق کردی۔ اس حوالے سے امیدواروں کے انٹرویو شروع کردیے ہیں۔