میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل، انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل، انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا

جرات ڈیسک
پیر, ۲۹ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 6رکنی بینچ نے سماعت کی۔ جسٹس امین الدین خان، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت بھی بینچ کا حصہ تھے۔ جواد ایس خواجہ کے وکیل نے بینچ پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ بینچ کی دوبارہ تشکیل کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کوبھیجا جائے۔لاہور بارکے وکیل حامد خان نے کیس میں دلائل دینے کی کوشش کی تو جسٹس سردار طارق مسعود نے انہیں ٹوکتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نے کیس سننا ہی نہیں تو دلائل نہ دیں، ہم پر اعتراض اٹھایا جا رہا ہے کہ میں کیس سے الگ ہو جائوں۔جسٹس سردار طارق مسعود نے خود کو بینچ سے الگ کر لیا جس کے بعد فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔ سپریم کورٹ نے بینچ کی دوبارہ تشکیل کے لیے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیجوادیا اور کہا کہ 3 رکنی ججز کمیٹی انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کیلئے نیا لارجر بینچ تشکیل دے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل رہے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں