لاٹھیاں ،شیل عوام کے ٹیکس سے خریدے گئے ہیں، خرم شیر زمان
ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ جنوری ۲۰۲۴
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے پی ٹی آئی کی ریلی پر پولیس شیلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ لاٹھیاں اور شیل عوام کے ٹیکس سے خریدے گئے ہیں۔اپنے بیان میں خرم شیر زمان نے کہا کہ تین تلوار پر پی ٹی آئی کی ریلی پر پولیس شیلنگ کی مذمت کرتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ریلی کے حوالے سے انتظامیہ کو آگاہ کرنے کے باوجود پولیس نے بے رحمی سے لاٹھی چارج کیا، یہ لاٹھیاں اور شیل عوام کے ٹیکس سے خریدے گئے ہیں، خواتین اور بزرگوںکا لحاظ بھی نہیں کیا گیااور اُن پر بھی بے رحمی سے لاٹھی چارج کیا گیا۔خرم شیر زمان نے یہ بھی کہا کہ آئی جی سندھ، پولیس انتظامیہ کو پی ٹی آئی سے بیر ہے ۔