میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کا انتخاب بذریعہ عوامی ووٹ کرائیں گے، پی ٹی آئی کا منشور پیش

وزیراعظم کا انتخاب بذریعہ عوامی ووٹ کرائیں گے، پی ٹی آئی کا منشور پیش

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف نے اپنے انتخابی منشور کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کا انتخاب بذریعہ عوامی ووٹ، اسمبلی کی مدت 4 سال ہوگی،مستحکم معیشت، برابری کے انصاف کے نظام، صحت، تعلیم اور موسمیاتی تبدیلیوں سے بچاؤ کی اصلاحات متعارف کروائیں گے ۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما گوہر خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انتخابی منشور کا اعلان کیا۔ انتخابی منشور میں اقتدار میں آنے کے بعد truth اور reconciliation کمیشن بنانے کا وعدہ کیا گیا ہے ۔گوہر خان نے کہاکہ مستحکم معیشت، برابری کے انصاف کے نظام، صحت، تعلیم اور موسمیاتی تبدیلیوں سے بچاؤ کی اصلاحات متعارف کروائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آئینی ترمیم لائے گی، وزیراعظم کا انتخاب براہ راست عوام کے ووٹوں سے ہوگا اور اسمبلیوں کی مدت 4 سال تک محدود کریں گے ۔انہوںنے کہاکہ ہمیں الیکشن مہم چلانے کی اجازت نہیں دی جارہی، الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے راستے میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں، لیول پلیئنگ فیلڈ تو کیا فیلڈ ہی نہیں دی گئی، ہم سے بلا چھین لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جب آج ہمیں منشور پیش کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں تو اندازہ لگائیں کہ صورتحال کیا ہے ۔گوہر خان نے کہاکہ سائفر کیس میں ملزم کی مرضی کیخلاف جج نے سرکاری وکلا کو متعین کردیا، سزائے موت کی طرف بڑھنے والے اس کیس میں عدل اورآئین کو نظرانداز کیا جارہا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں