میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غلط فیصلے کبھی بہتر نتائج نہیں دے سکتے ،مولانا فضل الرحمان

غلط فیصلے کبھی بہتر نتائج نہیں دے سکتے ،مولانا فضل الرحمان

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ معیشت کی بہتری کے نعرے ضرور لگائے گئے لیکن ہم پیچھے گئے ہیں، ہم کب تک غلط فیصلے کرتے رہیں گے ، غلط فیصلے کبھی بہتر نتائج نہیں دے سکتے ، جمہوری سیاست میں تمام ذمہ داری حکمرانوں پر ہوتی ہے ، پاکستان تنزلی کی اتنہا پر ہے ، کہیں تو کوئی خرابی ہے ۔شکار پور اور کندھ کوٹ میں جلسے سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حلف کے اعتبار سے حکمرانوں کا فرض بنتا ہے کہ ملک کی خدمت کریں، الیکشن ایسا ماحول ہوتا ہے جہاں ذمہ داری عوام کی طرف آجاتی ہے ، عوام اپنی ذمہ داری سیاستدانوں کو منتقل کرتے ہیں، آٹھ فروری تک آنے والے دن عوام کی ذمہ داریوں کے دن ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ملک کو آئین اور قانون کے بغیر نہیں چلایا جا سکتا، خطے کے ممالک ہم سے بہت آگے نکل چکے ہیں۔ فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کو انسانی حقوق کی حفاظت کی ضرورت ہے ، معیشت تباہ کرنے والے نے جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کیا۔ سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ چاہے عوام ہو یا سیاست دان کوئی بھی ابھی تک ذمہ داری نہیں نبھا رہا، پاکستان تنزلی کی انتہا پر ہے ، کہیں تو خرابی ہے ، ہمارے ملک میں ڈاکو طاقتور اور پولیس کمزور ہے ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دہشت گردی کے باعث پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں تلخی آئی۔ اسرائیل ، امریکا اور بھارت سے پیسے لے کر نوجوانوں کو گمراہ کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں