میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کے مسائل صرف سیاسی قوتیں ہی حل کر سکتی ہیں، آصف زرداری

پاکستان کے مسائل صرف سیاسی قوتیں ہی حل کر سکتی ہیں، آصف زرداری

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل صرف سیاسی قوتیں ہی حل کر سکتی ہیں اور جمہوریت پر چلنے سے مسائل حل ہوں گے ، حب کا بجٹ یہاں نظر نہیں آتا شاید دوستوں کی جیب میں نظر آتا ہو، آپ کو بلوچستان کا حق دلائیں گے ۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ حب کے دوستوں کو سلام پیش کرتا ہوں، حب کو کراچی جیسا ہونا چاہیے ، حب کراچی سے ایک گھنٹے کے فاصلے پر ہے ، یہاں ہسپتال بھی ہونے چاہئیں، حب میں پانی کی سہولت، کالج اور یونیورسٹیاں ہونی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ حب کا بجٹ یہاں نظر نہیں آتا شاید دوستوں کی جیب میں نظر آتا ہو، آپ کو بلوچستان کا حق دلائیں گے ، بلوچوں کو ان کی دھرتی کا حق دلوائیں گے ، ہم حب کو بڑھانے اور چلانے کی ذمہ داری سنبھالیں گے ، امن و امان بہتر کریں تو کراچی کے سرمایہ کار کراچی آئیں گے ۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ناانصافیاں ہوئیں لیکن کبھی لڑنے اور ہتھیار اٹھانے کی بات نہیں کی، جو بھٹکے ہوئے ہتھیار اٹھاتے ہیں انہیں سمجھائیں، پاکستان کے مسائل صرف سیاسی قوتیں ہی حل کر سکتی ہیں، جمہوریت پر چلنے سے مسائل حل ہوں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں