میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوہاٹ؛ ڈیم میں مدرسے کے طلبا کی کشتی الٹ گئی، 10 جاں بحق

کوہاٹ؛ ڈیم میں مدرسے کے طلبا کی کشتی الٹ گئی، 10 جاں بحق

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۹ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں مدرسے کے طلبا کی کشتی الٹنے سے 10 طلبا ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق کشتی الٹنے سے تمام طلبا ڈوب گئے جن کی تعداد 25 سے 30 بتائی جاتی ہے، مدرسے کے طلبا پکنک کے لیے تاندہ ڈیم آئے تھے۔حکام نے بتایا کہ اب تک 18 طلبا کو نکال لیا گیا ہے جن میں 10 طلبا جاں بحق ہوگئے جبکہ 8 اسپتال میں زیر علاج ہیں۔نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ڈوبنے والے افراد کو بحفاظت نکانے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔محمد اعظم خان نے کہا کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ریسکیو کارروائیوں کی خود نگرانی کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں