میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی، موبائل فون سافٹ ویئر انجینئر سمیت 6 ڈاکو گرفتار

کراچی، موبائل فون سافٹ ویئر انجینئر سمیت 6 ڈاکو گرفتار

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۹ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

بلال کالونی اور سرسید پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے موبائل فون ایکسپرٹ سافٹ ویئر انجینئر سمیت 6 مبینہ ڈاکوئوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔گرفتار ملزمان ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف تھانوں کی حدود میں موبائل فون اور نقدی چھیننے کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عطا اللہ عرف کوہستانی ،جبار خان ولد عالم خان، شوکت ذادہ ولد شوات خان، ستار جمالی، دیدار اور نعمان کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے 6 تیس بور پستول لوڈ میگزین، 30 راؤنڈ اور 15 چھینے ہوئے موبائل فون، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر اور نقدی برآمد کر لی گئی۔گرفتارملزم عطا اللہ سافٹ ویئر انجینیئر ہے اور موبائل فون کی IMEI تبدیل کرنے کا ماہر ہے۔ ملزم نے بتایا کہ وہ نان PTA اپرووڈ موبائل فون کی IMEI تبدیل کرنے کا ماہر ہے، پہلے کبھی کبھار ان ڈکیتوں کے موبائل فون کی IMEI تبدیل کرتا تھا بعد میں ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے متعدد موبائل فون کی IMEI تبدیل کی۔ملزم نے مزید بتایا کہ پرانے اور خراب موبائل فون کی IMEI چھینے ہوئے موبائل فون کے اوپر لگا کر دیتا تھا۔ ملزمان ستار جمالی اور دیدار وائٹ کرولا گینگ کے مرکزی ملزمان ہیں، ملزمان شکارپور گڑھی یاسین کے رہائشی ہیں۔ ملزمان بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹتے تھے جبکہ ان کا ساتھی عامر رکشہ چلا کر ریکی کرتا تھا۔ملزمان نے سچل کے علاقے میں 70 لاکھ، یوسف پلازہ کی حدود سے 12 لاکھ اور بلال کالونی کی حدود میں نقدی چھیننے کا اعتراف کیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں