میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بابراعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہے، مصباح سامنے آ گئے

بابراعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہے، مصباح سامنے آ گئے

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۹ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق کپتان اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بابراعظم کو ’’ورلڈ کلاس کھلاڑی‘‘ قرار دے دیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ہیڈ کوچ اور کپتان مصباح الحق نے کہا کہ بابراعظم کے مقابلے میں ویرات کوہلی بہت زیادہ کرکٹ کھیل چکا ہے تاہم سمجھتا ہوں کے بابر ورلڈ کلاس کرکٹر ہیں۔مصباح الحق کا موقف تھا کہ کوہلی اور بابر کی پرفارمنس کا جائزہ لینے کا یہ وقت نہیں، دونوں کے میچز کی تعداد بہت مختلف ہے۔ بابر کو کھیلتے ہوئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا، اس کے مقابلے ویرات ایک لمبے عرصے سے میدان میں ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے بابر کی صلاحیتوں پر یقین ہے کہ اگر وہ اسی تسلسل سے پرفارم کرتا رہا تو وہ اعزازت بھی اپنے نام کرلے گا جو شاید کوہلی حاصل نہ کرسکے۔بابراعظم پر ہونے والی تنیقید کے حوالے سے مصباح نے اس ٹرینڈ کو غلط ٹھہراتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ورلڈ کلاس بلے باز ہیں اور آئی سی سی کے ایورڈز جیتنا اس کا ثبوت ہے کہ دنیا اس کی صلاحیتوں کا اعتراف کررہی ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ آئی سی سی رینکنگ میں سبقت پانا آسان جاب نہیں۔اس کے لیے لگاتار رنز کرنا پڑتے ہیں، بابر کی وجہ سے ٹیم کی کامیابیوں کا گراف بھی اوپر گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں