میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹھیکوں پر دی جانے والی ٹرینیں فسادات کا باعث بن گئیں

ٹھیکوں پر دی جانے والی ٹرینیں فسادات کا باعث بن گئیں

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی (رپورٹ :شعیب مختار)اندھیر نگری چوپٹ راج محکمہ ریلوے ہو گیا برباد پاکستان ریلوے کی جانب سے نجی شعبے کو دی جانے والی ٹرینیں فسادات کا باعث بن گئیں دھابیجی میں اسٹیشن ماسٹر پر پوائنٹس مین کے تشدد کے باعث ریلوے ملازم کی وردی پھٹ گئی انتظامیہ کی جانب سے تمام تر معاملے کو اندرونی سطح پر دبانے کی کوششیں جاری. تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز میر پور خاص سے کراچی تک چلنے والی شاہ لطیف ایکسپریس میں دھابیجی اسٹیشن پر ریلوے ملازمین اور نجی شعبے کے پوائنٹس مین ٹکٹ چیک کرنے پر ہاتھا پائی کا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں اسٹیشن ماسٹر بری طرح زخمی ہوا ہے اس ضمن میں انتظامیہ کی جانب سے تمام تر معاملے پر چپ سادھ لی گئی ہے جبکہ ریلوے حکام کی جانب سے معاملے پر کسی بھی قسم کی تحقیقات کا آغاز تاحال اب تک نہیں کیا جا سکا ہے آئندہ چند روز میں ریلوے حادثات کی انکوائریوں کی طرح اس واقعے کے بھی زمین بوس ہونے کا امکان ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں