میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بیساکھیاں ہٹیں تو حکومت ختم ہو جائے گی،شاہد خاقان عباسی

بیساکھیاں ہٹیں تو حکومت ختم ہو جائے گی،شاہد خاقان عباسی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یہ حکومت ایک دن نہیں چل سکتی جس دن بیساکھیاں ہٹیں گی حکومت ختم ہو جائے گی۔ عدم اعتماد ہو سکتی ہے لیکن اس کے بعد نئی حکومت نہیں بنے گی، حکومت کی عددی برتری قائم ہے اور جب بیساکھی ہٹ جائے گی توعددی برتری بھی ختم ہو جائے گی۔ میں کبھی زندگی میںنہ کسی عہدے کا خواہش مند رہا ہوں نہ طلبگار رہا ہوں اور نہ امیدوار ہوں، اگر میری پارٹی مجھے کوئی ذمہ واری سونپے گی تو میں حاضر ہوںو گرنہ میں نے نہ ایسی چیزوں کے لئے لابنگ کی اور نہ کوشش ہے ۔ہماری جماعت کے روح رواں میاں محمد نوازشریف ہیں،عوام نے نوازشریف کو قبول کیا ہے،ووٹ نواز شریف کے نا م پر پڑتا ہے، ان کی ایک شخصیت ہے جس کو لوگ قبول کرتے ہیں کہ یہ ہمارا لیڈر ہے ،یہ سیاست ہوتی ہے۔یہ نواز شریف کا اپنا فیصلہ ہے کہ میں اپنا علاج نہیں کرواتا اور پاکستان واپس آتا ہوں مگر ہماری رائے اور ان کو مشورہ یہ ہے کہ اپنا علاج کرواکرواپس آئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں