میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت ، اپوزیشن نے ملک کو آئی ایم ایف کی مکمل غلامی میں دھکیل دیا،سراج الحق

حکومت ، اپوزیشن نے ملک کو آئی ایم ایف کی مکمل غلامی میں دھکیل دیا،سراج الحق

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سینٹ میں حکومت اور اپوزیشن نے فرینڈلی میچ کھیل کر ملک کو آئی ایم ایف کی مکمل غلامی میں دھکیل دیا۔ سٹیٹ بنک بیچنے اور منی بجٹ پاس کرانے پر دونوں اطراف کو برابر کا شریک سمجھتا ہوں۔قوم دیکھ رہی ہے، حکمران اشرافیہ کن کن طریقوں سے ملکی خودمختاری کا سودا کررہی ہے۔ ملکی تاریخ کی اہم قانون سازی کے موقع پر ایوان بالا میں اپوزیشن ارکان کی غیرحاضری بعید از قیاس نہ تھی۔ جماعت اسلامی شروع دن سے کہہ رہی ہے کہ پی ٹی آئی، ن لیگ اور پی پی میں لڑائی ظاہری اور قوم کو بے وقوف بنانے کے لیے ہیں۔ حکمران اشرافیہ استعمار کی غلامی میں ایک ہے۔ امریکہ اور عالمی اداروں کی چوکھٹ پر سب سجدہ ریز ہیں۔ ساڑھے تین برسوں میں ہر اہم موقع پر بڑی اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کو سپورٹ کیا۔ آئی ایم ایف یا ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر سر تسلیم خم کرنا ہو یا آرمی چیف کی ایکسٹینشن کا معاملہ ہو صرف جماعت اسلامی ہی میدان میں ڈٹی رہی۔ تینوں بڑی جماعتیں ملکی اور عالمی اسٹیبلشمنٹ کی آشیرآباد چاہتی ہیں۔ عوام بے یارومددگار، مہنگائی اور غربت کی چکی میں پس رہے ہیں۔۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سراج الحق نے بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات اور سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کیچ میں دس فوجی جوانوں کی شہادت پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے تدارک کے لیے پاک آرمی کی کاوشوں کے ساتھ ہیں۔ قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں