ڈینیل پرل قتل کیس،سندھ حکومت نے نظرثانی کی درخواست دائر کر دی
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ جنوری ۲۰۲۱
شیئر کریں
سندھ حکومت نے امیریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس میں نظرثانی درخواست دائر کر دی۔نظرثانی درخواست سپریم کورٹ کے 28 جنوری 2021 کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے ، ،سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے صحافی ڈینیل پرل کے قتل کے 4 ملزمان کی رہائی کا حکم دیا تھاملزمان میں احمد عمر شیخ، فہد نسیم، سلمان ثاقب اور محمد عادل شامل ہیں۔