میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آرمی چیف کی امیر قطر سمیت عسکری قیادت سے ملاقاتیں

آرمی چیف کی امیر قطر سمیت عسکری قیادت سے ملاقاتیں

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے امیر قطرشیخ تمیم بن حماد الثانی سمیت عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی ، دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ دو روزہ دورے پرقطرپہنچے ،آرمی چیف نے احمد بن محمد ملٹری کالج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا مشاہدہ کیا اورپاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹ کی تربیت کے معیارکی تعریف کی۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف کی امیرقطرشیخ تمیم بن حماد الثانی سمیت عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں ہوئیں جس میں باہمی دلچسپی ، دفاعی اورسیکیورٹی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقاتوں کے دوران علاقائی جیو پولیٹیکل صورتحال پر بھی بات ہوئی۔آئی ایس پی آرکے مطابق قطری قیادت کی طرف سے باہمی اسٹریٹجک نوعیت کے تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ملاقاتوں میں مسلح افواج کے مابین دفاعی تعاون اورتعلقات پر اطمینان کا اظہار سمیت دونوں جانب سے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینیکی اہمیت پرزوردیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں