حکمرانوں کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات کے ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ جنوری ۲۰۲۰
شیئر کریں
صدر مملکت اور وزیراعظم کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات کے ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے حکومت نے کفایت شعاری کے حوالے سے یہ قدم اٹھایا ہے ۔صدر مملکت اور وزیراعظم کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات کے ایکٹ 1975 میں ترمیم کی جائے گی۔ دستاویزات کے مطابق اسلام آباد کے علاوہ ملک میں صدر اور وزیراعظم کا کوئی کیمپ آفس نہیں ہوگا، صرف ایوان صدر اسلام آباد ہی صدر مملکت کی سرکاری رہائش گاہ جبکہ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد ہی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ ہوگی۔ضابطہ کارقانون میں ترامیم کیلئے وزارت قانون و انصاف بل تیار کرے گی۔