میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سی پیک منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے ،عمران خان

سی پیک منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے ،عمران خان

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر اعظم عمران خان نے سی پیک فیز ٹوپر عملدرآمد کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ طلب کرلی ہے جب کہ وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا ہے کہ رشاکئی اسپیشل اکنامک زون کا سنگ بنیاد فروری میں متوقع ہے ، دھابیجی اکنامک زون کی بڈنگ کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا ۔سی پیک فیز ٹو کے تحت سماجی و معاشی ترقی کے ضمن میں تعلیم، صحت، کم آمدنی والے افراد کے لئے ہاؤسنگ ،غربت کے خاتمے ، احساس پاورٹی گریجوایشن پروگرام اور غذائی کمی( و سٹنٹنگ )کے خاتمے کے ضمن میں مجوزہ منصوبے شامل ہیں۔وزیراعظم کی زیر صدارت منگل کو چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مختلف منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے اعلی سطح کا جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم کوپاک چین اقتصادی راہداری کے تحت مرحلہ وار قلیل مدتی، وسط مدتی اور طویل مدتی منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ سی پیک کے پہلے مرحلے میں توانائی، روڈ نیٹ ورک، ریل نیٹ ورک، گوادر پورٹ جبکہ دوسرے مرحلے میں صنعتی تعاون، زراعت کے فروغ، سماجی و اقتصادی ترقی،سیاحت اور دیگر منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ سرکاری بیان کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ سی پیک کے پہلے مرحلے میں توانائی اور سڑکوں کے بیشتر منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ گوادر بندرگاہ اور ایئر پورٹ پر کام مرحلہ وار طریقے سے جاری ہے ۔ اورنج لائن منصوبہ مکمل ہو چکا ہے جبکہ کوئٹہ ریلوے کی فزیبلٹی کے حوالے سے مشاورت جاری ہے ۔صنعتی ترقی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا کہ علامہ اقبال اسپیشل اکنامک زون کا حال ہی میں سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے ، رشاکئی اسپیشل اکنامک زون کا سنگ بنیاد فروری میں متوقع ہے ۔ جبکہ دھابیجی اکنامک زون کی بڈنگ کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا ۔سی پیک فیز ٹو کے تحت سماجی و معاشی ترقی کے ضمن میں تعلیم، صحت، کم آمدنی والے افراد کے لئے ہاؤسنگ ،غربت کے خاتمے ، احساس پاورٹی گریجوایشن پروگرام اور غذائی کمی( و سٹنٹنگ )کے خاتمے کے ضمن میں مجوزہ منصوبوں کے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی جلد تکمیل اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے مشاورتی عمل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے ۔ چین نے مشکل حالات میں پاکستان کی مدد کی ہے ۔ سی پیک منصوبہ ہمہ جہتی پاک چین تعلقات کا مظہر ہے ۔ سماجی شعبوں خصوصا غربت کے خاتمے اور زراعت جیسے شعبوں کے فروغ کے ضمن میں چین کے تجربے سے مکمل طور پر استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ وزیراعظم نے سی پیک اتھارٹی کو سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت مختلف منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد کی رفتارکو تیز کرنے کے حوالے سے ہدایات دیں۔ وزیراعظم نے سی پیک کے دوسرے مرحلے میں سماجی و معاشی ترقی کے حوالے سے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پرحتمی شکل دینیاور انکی بر وقت تکمیل پر زور دیا اور اس ضمن میں تمام متعلقہ وزارتوں کو منصوبوں کی تکمیلی مدت کے اہداف متعین کرنے ، بین الوزارتی کوارڈینیشن کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں ۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی سی پیک فیز ٹوپر عملدرآمد کے حوالے سے آئندہ جائزہ اجلاس میں متعین کردہ اہداف،منصوبوں پر عمل درآمد میں پیش آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنے اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں