میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک بھر میں کرونا وائرس کی علامات والے مریضوں کی تعداد 6 تک پہنچ گئی

ملک بھر میں کرونا وائرس کی علامات والے مریضوں کی تعداد 6 تک پہنچ گئی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

ملک بھر میںکرونا وائرس کی علامات والے مریضوں کی تعداد 6 تک جا پہنچی ہے ۔ترجمان این آئی ایچ کے مطابق 4مشتبہ مریض سروسز ہسپتال لاہور اور 2نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج ہیں ۔ نشترہسپتال میں زیر علاج مریضوں میں ایک پاکستانی اور ایک چینی شہری ہے تاہم لیبارٹری ٹیسٹ سے ابھی تک کسی مریض میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیںہوئی۔ کرونا ٹیسٹ کیلئے مشتبہ مریضوں کے نمونے ہانگ کانگ بجھوائے گئے ہیں ۔ ہانگ کانگ سے رپورٹس آئندہ 24 گھنٹے میں آنے کاامکان ہے ۔ کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کو خصوصی آئیسولیشن وارڈ میںرکھا گیا ہے ۔ کرونا وائرس کی تشخیص کا طبی آلہ پرائمر3 سے 4 روز میں درآمدکرلیا جائے گا۔پرائمر اب تک امریکا، جاپان، جرمنی اورچین کے پاس ہیں۔ ادھرترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں کرونا وائرس کاکوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں