میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منی لانڈرنگ کیس ،آصف زرداری، فریال تالپور نے نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

منی لانڈرنگ کیس ،آصف زرداری، فریال تالپور نے نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۹ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے جعلی بینک اکائونٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ۔

پیرکو آصف علی زرداری کے وکیل ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست جمع کرائی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )بینکنگ کورٹ میں فائنل چالان داخل کرنے میں ناکام رہا ہے جبکہ ہم چاہتے تھے کہ معاملہ صاف شفاف انداز سے منطقی انجام تک پہنچے ۔

درخواست میں کہا گیا کہ ایف آئی اے تمام اداروں کی مدد کے باوجود کوئی قابل جرم شواہد تلاش نہیں کر سکا ہے جبکہ ایف آئی اے کی استدعا پر سپریم کورٹ نے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی تھی جس کے سامنے پیش بھی ہوئے اور تحریری جواب بھی دیا گیا۔درخواست کے متن کے مطابق جے آئی ٹی ہمارے خلاف براہ راست کوئی شواہد تلاش نہیں کرسکی جب کہ جے آئی ٹی نے ہمارے موقف کو شامل کیے بغیر رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی جو مفروضوں اور شکوک و شبہات پر مبنی تھی۔

جے آئی ٹی نے بھی معاملے کی مزید انکوائری کی سفارش کی۔موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت عظمی نے تسلیم کیا جے آئی ٹی قابل قبول شواہد نہیں لا سکی جبکہ عدالت نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام جے آئی ٹی سے نکالنے کے زبانی حکم کو فیصلے کا حصہ نہیں بنایا ۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ آصف علی زرداری کو ساری زندگی سیاسی انتقام کا نشانابنایا گیا ہے اور مقدمہ کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا جب کہ قانون کی عدم موجودگی میں مختلف اداروں پر مشتمل جے آئی ٹی نہیں بنائی جاسکتی۔درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ 7 ؍جنوری کے فیصلے پر نظر ثانی کرے ۔ سپریم کورٹ کے حکم سے فیئر ٹرائل کا حق متاثر ہو گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں