میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
توشہ خانہ ٹو کیس، عمران اور بشریٰ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

توشہ خانہ ٹو کیس، عمران اور بشریٰ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ دسمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

اپیلیں مکمل طور پر تیار کر لی گئی، پیر کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جائیں گی
عدالت نے برطرف شدہ گواہ انعام اللہ شاہ اور وعدہ معاف گواہ کے بیان کو بنیاد بنایا

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی چیٔرمین عمران خان اور بشریٰ بی بی نے اپنے خلاف سنائے گئے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کیلئے اپیلیں مکمل طور پر تیار کر لی گئی ہیں اور پیر کے روز دائر کی جائیں گی۔اپیل کے متن کے مطابق ٹرائل کورٹ نے ایسے گواہوں کے بیانات پر انحصار کیا جن کی قانونی حیثیت متنازع ہے۔ درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ عدالت نے برطرف شدہ گواہ انعام اللہ شاہ اور وعدہ معاف گواہ کے بیان کو بنیاد بنایا، جو قانون اور عدالتی اصولوں کے خلاف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ استغاثہ توشہ خانہ ٹو معاملے میں الزامات ثابت کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دائر کی جانے والی اپیلوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایک ہی جرم پر متعدد سزائیں نہیں دی جا سکتیں اور سپیشل سنٹرل عدالت کو اس کیس کی سماعت کا دائرہ اختیار ہی حاصل نہیں تھا۔ مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ صہیب عباسی کو غیر قانونی طور پر سلطانی گواہ بنایا گیا۔درخواست میں یہ نکتہ بھی شامل ہے کہ بلغاری سیٹ توشہ خانہ کے قواعد کے مطابق سابق حکمران جوڑے نے اپنے پاس رکھا، جبکہ مقدمہ مکمل تفتیش کے بغیر قائم کیا گیا۔ اپیل گزاروں نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ کارروائی سیاسی انتقام پر مبنی ہے اور قانون کی نظر میں وہ سرکاری ملازم کی تعریف میں نہیں آتے، اس لیے ان کے خلاف یہ کیس بنتا ہی نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں