میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کی سربراہی میں8رکنی کابینہ کمیٹی تشکیل

وزیراعظم کی سربراہی میں8رکنی کابینہ کمیٹی تشکیل

ویب ڈیسک
هفته, ۲۸ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیر اعظم شہباز شریف نے اہم فیصلوں سے متعلق 8رکنی کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی کی سربراہی وزیراعظم خود کریں گے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے اہم فیصلوں کے حوالے سے قائم کی گئی کمیٹی میں نائب وزیر اعظم اسحق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو شامل کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق فوڈ سیکیورٹی، صنعت و پیداوار، اور تجارت کے وفاقی وزرا بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے ۔ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ یا ان کی جانب سے نامزد کیے گئے نمائندے بوقت ضرورت کمیٹی کے اجلاسوں میں شرکت کیا کریں گے ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ کمیٹی کے لیے قواعد و ضوابط (ٹی او آرز) طے کر لیے ہیں۔ کابینہ کی یہ کمیٹی گندم، چاول، کپاس سمیت اہم فصلوں کی پیداوار کا تخمینہ لگائے گی، بڑی فصلوں کا مناسب زیر کاشت رقبہ یقینی بنانے کے لیے کو آرڈینیشن کی جائے گی۔ واضح رہے کہ جون 2024ء میں پاکستان اکنامک سروے میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان نے زرعی فصلوں کی پیداوار میں دو دہائیوں کی سب سے سے بہتر کارکردگی انجام دی ہے ۔ گندم، کپاس اور چاول کی فصلوں کی پیداوار میں 16.8 فیصد کی نمایاں مثبت نمو کے بعد اس شعبے کا مجموعی قومی پیداوار میں حصہ مالی سال 2023 میں 23.2 فیصد سے بڑھ کر مالی سال 2024ء میں 24 فیصد ہو گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں