میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پکتیکا میںپاکستانی حملہ ، شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں،یو این مشن

پکتیکا میںپاکستانی حملہ ، شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں،یو این مشن

ویب ڈیسک
هفته, ۲۸ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن نے کہا ہے کہ پکتیکا میں پاکستانی فوج کے فضائی حملے میں سویلینز کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں، اس بات کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں مشن نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت کارروائیوں کے دوران شہریوں کی حفاظت کا خیال رکھنا سیکیورٹی فورسز کی ذمہ داری ہے ۔دوسری جانب افغان نائب وزیراعظم مولوی عبدالکبیر نے کابل یونیورسٹی سے خطاب میں کہا کہ امارت اسلامیہ کسی مسلح گروپ کو افغان سر زمین پر کام کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔انہوں نے مزید کہا کہ بے بنیاد الزامات تعلقات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں