میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹیکس جمع نہ کرانے پرکراچی کے 4شادی ہالوں کے خلاف کارروائی

ٹیکس جمع نہ کرانے پرکراچی کے 4شادی ہالوں کے خلاف کارروائی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۸ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

ایف بی آر نے کراچی کے چار شادی ہالز کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا کارروائی کا فیصلہ ٹیکس نہ جمع کرانے پر کیا گیا ہے۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق چار شادی ہالز کی نشاندہی کی ہے جن کو کسٹمرز سے ٹیکس وصول کر کے قومی
خزانے میں جمع کروانے کے احکامات جاری کیے لیکن شادی ہالز مالکان نے احکامات پر عملدآمد نہیں کیا۔ آر ٹی او نے یہ اقدامات ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے اور ٹیکس قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیئے کیے ہیں۔ اگر قوانین کی یوں ہی نفی کی گئی تو آر ٹی او مزید سخت اقدامات کرے گا جن میں ٹیکس قوانین کے تحت قانونی کارروائی اور حدود کو سیل کرنا شامل ہے ۔ ایف بی آر نے تمام شادی ہالز کے مالکان کو ٹیکس جمع کرنے کے متعلق اپنے فرائض ادا کرنے کے واضح احکامات جاری کیے ہیں جس سے نہ صرف قومی خزانے کو فائدہ پہنچے گا بلکہ ٹیکس قوانین پر عملدرآمد کی روایت بھی قائم کی جاسکے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں