سندھ بلڈنگ ، ریحان الائچی کاپٹہ سسٹم ضلع وسطی میں سرگرم
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ریحان الائچی کے پٹہ سسٹم تیزی کے ساتھ فروغ پانے لگا، گلبرگ ٹاؤن میں غیرقانونی تعمیرات کی سرپرستی کرنے والے افسران عدالتی احکامات کی حکم عدولی کرنے میں آزاد، افسران کی بھاری کرپشن سے ناجائز تعمیرات پر تحقیقاتی اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بدعنوان افسران کی جانب سے غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ بلا خوف و خطر جاری ہے، ضلع وسطی گلبرگ کے ایف بی ایریا میں بلڈرز مافیا کی جانب سے بلاک 6 پلاٹ نمبر C30، بلاک 13 پلاٹ نمبر C15 پر بغیر نقشے و منظوری کے کمرشل تعمیرات کی جا رہی ہے، ڈائریکٹر عامر کمال جعفری، ڈپٹی ڈائریکٹر آفتاب احمد سومرو، بلڈنگ انسپیکٹر شاہد جوکھیو اعلیٰ عدلیہ کے واضح احکامات کی واضح خلاف ورزی کر رہے ہیں، بدعنوان افسران کی جانب سے ناجائز تعمیرات سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے، جبکہ مسلسل غیرقانونی تعمیرات کے باوجود کسی قسم کی کارروائی نہ ہونے سے ثابت ہو رہا ہے کہ ڈی جی اسحاق کھوڑو سمیت دیگر متعلقہ افسران نے ریحان الائچی کے پٹہ سسٹم کو لاقانونیت کی کھلی آزادی دیدی ہے۔