میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
این آئی سی وی ڈی عملے کا صحافیوں سے بدسلوکی و تذلیل کا واقعہ

این آئی سی وی ڈی عملے کا صحافیوں سے بدسلوکی و تذلیل کا واقعہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

قومی ادارا برائے امراض قلب این آئی سی وی ڈی میں عملے کا صحافیوں سے بدسلوکی و تذلیل کا نشانہ بنانے کا واقعہ، سینئیر صحافیوں کے وفد نے ایڈمنسٹریٹر ایگزیکٹو ڈاکٹر طارق شیخ سے ملاقات کی، جس کے بعد صحافیوں اور عملے میں صلح کروا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق این آئی سی وی ڈی میں رات گئے سینیئر صحافی ریاض سہیل، فہمیدہ ریاض، فیاض نائچ اور دیگر ایک مریضہ کو لے کر پہنچے تو عملے کی جانب سے بدسلوکی اور تذلیل کا نشانہ بنایا گیا، جس پر صحافیوں نے احتجاج کر کے زمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا، سینیئر صحافیوں پر مشتمل وفد نے این آئی سی وی ڈی کے ایڈمنسٹریٹر ایگزیکٹو ڈاکٹر طارق شیخ سے ملاقات کی، وفد میں سینیئر صحافی فیاض نائچ، سمیر مندھرو، امر گرڑو اور قادر لاشاری شامل تھے، انہوں نے این آئی سی وی ڈی میں رات گئے پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر ایگزیکٹو کو تفصیل بتائے، صحافی فیاض نائچ نے کہا کہ ہم کوئی کارروائی نہیں چاہتے ہم چاہتے ہیں ادارے میں مستحق مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائے، ایڈمنسٹریٹر ایگزیکٹو ڈاکٹر طارق شیخ نے کہا کہ ایگزیکٹو ڈاریکٹر پروفیسر طاہر صغیر کی ہدایت پر معاملے کی انکوائری جاری ہے، واقعے پر افسوس ہوا، انکوائری مکمل کر کے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں