
کراچی کو پانی پہنچانے والے میگا کے فور منصوبے میں 27 ارب کی کرپشن
شیئر کریں
کراچی کوپانی پہچانے والے میگامنصوبے کے فور میں سنگین بے قاعدگیوں پرسندھ حکومت نے کلری بھگیاڑٹھیکہ منسوخ کردیا کراچی کو پانی فراہمی کے منصوبے کے فور میں 27ارب کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق نگراں سندھ حکومت نے کرپشن کے دستاویزی ثبوت حاصل کر لیے ہیں، اور نگران وزیر قانون عمر سومرو نے کلری بگھاڑ ٹھیکے کا عمل منسوخ کردیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ٹھیکا منسوخ ہونے کے بعد متعلقہ حکام اور پی ڈی کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، اور اس حوالے سے چیف سیکرٹری نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو نوٹس جاری کردیا ہے۔دستاویزات کے مطابق نیب سے بچنے کیلئے ستائس ارب روپے کا منصوبہ نوحصوں میں تقسیم کیا گیا، کیوں کہ نیب پچاس کروڑ روپے یا اس سے زائد کی بے قاعدگی کی تحقیقات کرسکتا ہے۔سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر کو شوکاز قانون توڑنے اور سرکاری احکامات نظر انداز کرنے پر دیا گیا ہے، اور اہم ترین منصوبے کا دوبارہ ٹھیکہ جلد دیا جائے گا۔