میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلاول بھٹو نے جو وعدے کیے ہیں، وہ پورے کریں گے، آصف زرداری

بلاول بھٹو نے جو وعدے کیے ہیں، وہ پورے کریں گے، آصف زرداری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر و سابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عوام کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ 8 فروری کے الیکشن کے مشور کے تحت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جو وعدے کیے ہیں، وہ پورے کرکے دکھائیں گے۔ کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ زرداری نے زبان دی اور مکر گیا۔ الحمداللہ، ہم نے جو وعدے کیے ہیں، نبھائے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان غریب نہیں بلکہ وسائل سے مالا مال ملک ہے، اگر غریب ہے تو اسلام آباد میں بیٹھے افراد کی سوچ غریب ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہائوس کراچی کے مطابق، گڑھی خدابخش میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے 16 ویں یوم شہادت کے پر منعقد تاریخی جلسہ عام کو خطاب کرتے ہوئے، سابقِ صدر مملکت نے کہا کہ مسئلہ کوئٹہ، حیدرآباد، کراچی، لاہور، یا پشاور میں نہیں ہے۔ مسئلہ اسلام آباد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے لوگوں کی سوچ محدود ہے۔ "ان کو نظر نہیں آتا کہ غریب کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، بھوکھا کیسے سوتا ہے؟ ان کو نظر نہیں آتا جب تن پر کپڑے نہیں ہوتے؟” انہوں نے کہا کہ غریبوں کو درپیش مشکلاتیں سیاستدانوں کو نظر آتی ہیں۔ "کیونکہ ہمارے کارکنان ہمیں پکڑتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ کرو، وہ کرو۔ ان کے ساتھ ہم نے وعدے کیئے ہوتے ہیں۔” صدر آصف علی زرادری نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ وعدوں کی پاسداری کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں