میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی جیالے چھپتے نہیں، ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں، مراد علی شاہ

پیپلزپارٹی جیالے چھپتے نہیں، ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں، مراد علی شاہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے جیالے ڈر کے چھپتے نہیں، ڈٹ کر حالات کا مقابلہ کرتے ہیں۔پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو، شہید بینظیر بھٹو کے لئے جمع ہونے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، 27 دسمبر 2007ء کو پوری دنیا کی لیڈر شہید بی بی کو چھین لیا گیا تھا۔مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ جب مشکل وقت آیا تو سب ملک چھوڑ کر چلے گئے لیکن آصف زرداری، بلاول بھٹو نے مقابلہ کیا، انشا اللہ یہ ہماری لیڈر شپ ہے جو پاکستان میں جمہوریت قائم کرے گی۔سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جو دوبارہ ملک میں واپس آئے وہ کہیں گے ’’مجھے کیوں بلایا‘‘، 8 فروری کو ہونے والا فیصلہ میں یہاں دیکھ رہا ہوں، آپ نے گھر گھر جا کر بلاول، زرداری اور شہید بی بی کا پیغام دینا ہے، آج ہم 2024ء کے الیکشن کی افتتاحی مہم کا آغازکررہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں