عمران خان نے اڈیالہ جیل سے انتخابات کی حکمت عملی ترتیب دینے کیلئے کمر کس لی
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ دسمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل سے انتخابات کی حکمت عملی ترتیب دینے کیلئے کمر کس لی۔ انتخابی حکمت عملی ترتیب دینے کے لیے بڑے پیمانے پر مشاورتی سلسلے کے آغاز کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان اس وقت اڈیالہ جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر قید ہیں۔آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے بڑے پیمانے پر مشاورت ضروری ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو فہرست میں شامل ہیں،سابق چیرمین پی ٹی آئی کے سیاسی معاونین سے مشاورت کی اجازت دینے کا حکم دے، سابق چیرمین پی ٹی آئی کے سیاسی معاونین کی فہرست میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان شامل ہیں۔