سپریم کورٹ کا آرڈر نظر انداز، شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ دسمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔شاہ محمود قریشی کو ایس ایچ او صدر بیرونی پولیس کی سربراہی میں آنے والی ٹیم نے گرفتار کیا ہے۔سابق وزیر خارجہ کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’سپریم کورٹ کے آرڈر کا مذاق کیا گیا، مجھے جھوٹے مقدمے میں پھر گرفتار کیا جارہا ہے، میں نے قوم کی ترجمانی کی، میں بے گناہ ہوں‘۔پی ٹی آئی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں کہا گیا کہ سابق وزیر خارجہ کے ساتھ پولیس کا رویہ شرمناک ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کی رہائی کی روبکار جاری کی تھی۔