میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہباز شریف کی رخصتی، ٹیکنو کریٹ حکومت کی تیاری

شہباز شریف کی رخصتی، ٹیکنو کریٹ حکومت کی تیاری

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

نجی خبر رساں ادارے نے مسلم لیگ (ن) کے ایک وزیر کے حوالے سیبتایا کہ اسلام آباد کی فضاؤں میں ایک بار پھر کسی "ٹیکنوکریٹ”سیٹ اپ کی بازگشت سنائی دیتی ہے، ملک میں جاری سیاسی کشیدگی ختم کرنے اور معاشی بحران حل کرنے کے لئے لایا جانا والا یہ سیٹ اپ 2 سال تک چلے گا۔خبر رساں ویب سائیٹ کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ "ہم نے عمران خان کو ہٹا کر جب حکومت سنبھالی تو معیشت برے حال میں تھی، ہم نے آئی ایم ایف ڈیل بحال کروانے کے لئے تیل، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے اپنا سیاسی کیپٹل بھی ضائع کیا لیکن اب اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے کہ ہم چپ کر کے سائیڈ پر بیٹھ جائیں، پہلے انہوں نے ملک اپنے لاڈلے کے حوالے کیا اور اب ہمیں بھی ڈکٹیٹ کر رہے ہیں کہ ان کے لاڈلے کا گند صاف کریں۔رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ” وہ کہہ رہے ہیں کہ آپ سیاسی لوگ مشکل فیصلے کرنے سے گھبراتے ہیں اور وقت کی ضرورت یہ ہے کہ معیشت کی بحالی کے لیے مشکل فیصلے کئے جائیں، اس لیے ہمیں 2 سال باہر رکھ کر ٹیکنوکریٹ حکومت لانا چاہ رہے ہیں۔ وہ سوچتے ہیں کہ 2 سال میں سیاسی منظر نامہ تبدیل ہو جائے گا، پھر وہ کسی اور لاڈلے کو لا کر کرسی پر بٹھا دیں گے،تب تک ہمیں سائیڈ لائن کیا جا چکا ہو گا، نئے پلان میں نہ ہم قابل قبول ہیں اور نہ عمران خان، اب یہ کوئی نیا لاڈلا لانا چاہتے ہیں۔ ہم نے اپنی پارٹی لیڈرشپ کو بتا دیا ہے کہ ہم ایسی کسی بھی پلاننگ کا حصہ نہیں بنیں گے جس میں عوامی نمائندوں کو کھیل سے باہر کر کے کسی ٹیکنوکریٹ کے ہاتھ ملک پکڑا دیا جائے”۔ممکنہ سیٹ اپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ "ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا بہت سے آپشن زیر غور ہیں، اگست تک اس پارلیمنٹ کی مدت پوری ہو جائے گی، تب تک معاملات بھی بہت حد تک کلئیر ہو جائیں گے۔ اگر معیشت ٹھیک ہوتی نظر آئی تو پھر الیکشن ضرور ہوں گے البتہ ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کے باعث انتخابات میں کچھ دیر بھی ہو سکتی ہے۔ موجودہ سیاسی حالات میں الیکشن مسائل کو مزید گھمبیر کر دیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں