میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹیکنوکریٹ حکومت کا نیا شوشا چھوڑ دیا، انتخابات نظر نہیں آ رہے، عمران خان

ٹیکنوکریٹ حکومت کا نیا شوشا چھوڑ دیا، انتخابات نظر نہیں آ رہے، عمران خان

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ٹیکنو کریٹ حکومت لانے کا شوشہ چھوڑا جارہاہے ، حکومت سے زیادہ پیچھے بیٹھے لوگوںکا الیکشن کیلئے راضی ہونا ضروری ہے ،ملک کو لوٹنے والے دونوں خاندانوں کے مفادات پاکستان سے نہیں تو میثاق معیشت کیسے کریں ،قانون کی حکمرانی قائم کئے بغیر ملک کے مسائل حل نہیں ہو سکتے اور اس کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ زمان پارک میں سینئر صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے ، آئندہ عام انتخابات میں پولیٹیکل انجینئرنگ ہوئی تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔ مشرقی پاکستان میں سب سے بڑی جماعت کا مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا گیا ۔ ابھی مجھے بھی الیکشن ہوتا نظر نہیں آرہا ۔ انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم صرف ڈرائنگ روم پارٹی بن کر رہ گئی ہے، انہوںنے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ۔عمران خان نے کہا کہ جنرل (ر)باجوہ سے ہماری حکومت کے اچھے ورکنگ ریلیشن رہے ،جنرل (ر) باجوہ نے ملک پر بڑا ظلم کیا، کیا وجہ تھی گروتھ دکھاتی حکومت کو گھر بھجوا دیا گیا ، آج ہم ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑے ہیں ،ان کے نزدیک سیاستدانوں کی کرپشن بے معنی تھی ، موجودہ ٹولے نے نیب قوانین میں ترامیم کر کے 1100ارب روپے کرپشن کے کیسز ختم کرا لئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی کے مفادات بیرون ملک ہیں،دونوں خاندانوں کے مفادات پاکستان سے نہیں تو میثاق معیشت کیسے کریں ؟۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں ڈیفالٹ کا خطرہ 5فیصد تھا جوآج 90فیصد ہو چکا ہے ، ملک پر قبضہ گروپ کا راج اور جنگل کا قانون ہے ، قانون کی حکمرانی قائم کئے بغیر ملک کے مسائل حل نہیں ہو سکتے اور ہم اس کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں