میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسلام آباد بلدیاتی انتخاب، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کر دیا

اسلام آباد بلدیاتی انتخاب، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کر دیا

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۸ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات مؤخر ہونے پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات موخر کیے جانے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ علی نواز اعوان نے وکیل سردار تیمور کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی، درخواست میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ سیکریٹری کابینہ، سیکریٹری داخلہ اور الیکشن کمیشن کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے، علاوہ ازیں چیف الیکشن کمشنر، ایم سی آئی اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں