میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
2013 کے بعد مسلسل پارلیمنٹ کے اختیار پر حملے ہو رہے ہیں، سابق صدر آصف زرداری

2013 کے بعد مسلسل پارلیمنٹ کے اختیار پر حملے ہو رہے ہیں، سابق صدر آصف زرداری

ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے ،اس کی آزادی ، وقار خودداری، اور عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے،محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے ہر خواب کی تعبیر کریں گے،ملک سے غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ کرکے عوام کو معاشی مشکلات سے نجات کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے،پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے تباہ حال ملک کی دوبارہ تعمیر کی ، ملک کو بچایا اب ملک کو مشکلات سے نکالے گی۔ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں آصف علی زر داری نے کہاکہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے ہر خواب کی تعبیر کریں گے۔انہوںنے کہاکہ ملک سے غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ کرکے عوام کو معاشی مشکلات سے نجات کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔سابق صدر نے کہاکہ ملک ہمارے لیئے اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے ہے اس کی آزادی ، وقار خودداری، اور عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔انہوںنے کہاکہ آج ملک خطر ناک صورتحال سے گذر رہا ہے ، ملک کی معیشت تباہ ہو گئی ہے ، خارجہ امور زبوں حالی کے شکار ہیں، قانون کو موم بنا دیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ میرے لیئے تکلیف دھ بات یہ ہے کہ غریب مشکلات کا شکار ہے اور وہ ریاست کے ثمرات سے محروم کیئے جا رہے ہیں۔سابق صدر نے کہاکہ 2013 کے بعد مسلسل پارلیمنٹ کے اختیار پر حملے ہو رہے ہیں، پارلیمنٹ کی عزت اور وقار کوبے توقیر کیا جا رہا ہے جس کی پاکستان پیپلزپارٹی مزاحمت کر رہی ہے۔سابق صدر نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے تباہ حال ملک کی دوبارہ تعمیر کی ، ملک کو بچایا اب ملک کو مشکلات سے نکالے گی۔سابق صدر نے کہاکہ صبر اور برداشت ہماری کمزوری نہیں ہے ہمارا اصول ہے، محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی عظیم قربانی رائے گاں نہیں ہونے دینگے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں